اسکائی ڈائیونگ سکھانے والا انسٹرکٹر اسکائی ڈائیونگ سکھاتے سکھاتے موت کی کھائی میں کود کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں برازیل سے تعلق رکھنے والے اسکائی ڈائیونگ انسٹرکٹر کو معمول کے مطابق تمام ضروری آلات بشمول پیراشوٹ چیک کرنے کے بعد ٹیک آف کی تیاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹرکٹر نے جوں ہی ٹیک آف کے لیے دوڑ لگائی اچانک اس کا پیراشوٹ وقت سے پہلے کُھل گیا، پیراشوٹ کے کھلنے کا جیسے ہی انسٹرکٹر کو پتہ چلا وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور چٹان سے نیچے جا گرا۔
اُونچائی سے گرنے کے سبب برازیلین انسٹرکٹر کی موت موقع پر ہی ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ کے مطابق 49 سالہ جوز لیما نامی اسکائی ڈائیونگ انسٹرکٹر گزشتہ کئی برسوں سے ریو ڈی جنیرو کے مشہور سیاحتی مقام پر چٹان پیڈرا بونیٹا پر اسکائی ڈائیونگ سکھاتا تھا۔