وجے دیوراکونڈا کے والدین کی بہو سے متعلق خواہش کیا تھی؟ ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔
36 سالہ وجے دیوراکونڈا نے 29 سالہ رشمیکا مندانا سے بالآخر اپنی شادی کی باضابطہ تصدیق کی ہے، اس جوڑے کو مداح پیار سے ’ویروش‘ کہہ رہے ہیں۔
جوڑا کئی برس سے ایک دوسرے کو جانتا ہے اور ساتھ میں فلموں میں کام بھی کرچکا ہے، ان کی منگی گزشتہ برس حیدر آباد دکن میں نجی تقریب میں ہوئی تھی، یہ 26 فروری کو ادے پور میں شادی کرنے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مداح جوڑے کی طرف سے شادی کی تصدیق کے بعد محبت کی اس کہانی کو مختلف انداز میں جوڑ رہے ہیں تاکہ مکمل تصویر سامنے آسکے۔
ایک مداح نے 2018ء کی ایک تقریب میں وجے دیوراکونڈا کے والدین نے اپنی خوابوں کی بہو سے متعلق کھل کر بات کی اور کہا کہ اُنہیں صرف ایسی لڑکی چاہیے، جو وجے سے کسی شرط کے بغیر محبت کرے۔
والدین نے مزید کہا کہ ’بیٹا انڈسٹری سے وابستہ ہے، بہو اُسے سمجھے، ہم ذات یا مذہب کی کوئی شرط نہیں رکھتے ،لڑکی اگر جنوبی بھارت سے ہو تو اچھی بات ہے‘۔
بعدازاں وجے دیوراکونڈا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں لو میرج کا حامی ہوں، ارینج میرج میرے لیے نہیں ہے، بس چاہتا ہوں کہ میرے والدین کو بھی لڑکی سے محبت ہونی چاہیے۔
رشمیکا مندانا اپنی ایک فلم کی پروموشن کے دوران کہہ چکی ہیں کہ خوش قسمتی سے میری زندگی میں ایسا ساتھی ہے، جس نے مجھے اُس درد سے نجات دلائی، جو اُس نے دیا ہی نہیں تھا۔