• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان ٹیم اپنا اہم میچ انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی

کولاج فوٹو بشکریہ کرک انفو
کولاج فوٹو بشکریہ کرک انفو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم آج انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ قومی ٹیم کو ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی میں آسانی کیلئے انگلینڈ کو لازمی شکست دینی ہوگی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔ 

دوسری جانب انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دے دی تھی۔ 

پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو ایک ایک میچز کے بعد قومی ٹیم کا صرف ایک پوائنٹ ہے جبکہ انگلینڈ کے ناصرف 2 پوائنٹس پر بلکہ اس کا رن ریٹ بھی مثبت 2 اعشاریہ 55 ہے۔ 

پاکستان انگلینڈ میچ پالیکیلے میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔ 

علم میں رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید