• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدقسمتی سے پی پی کیخلاف ایک مائنڈ سیٹ نگیٹیوٹی پھیلاتا ہے: شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن — فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن — فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں علاج کی سب سے بہترین سہولتیں مل رہی ہیں۔

شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کے خلاف ایک مائنڈ سیٹ نگیٹیوٹی پھیلاتا آیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سندھ کا کسی صوبے سے مقابلہ نہیں، سندھ میں پورے ملک سے لوگ علاج کے لیے آتے ہیں، سکھر کے اسپتالوں میں سب سے زیادہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان سے مریض آتے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی سکھر میں مفت علاج ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے دل کا دورہ پڑا تھا تو این آئی سی وی ڈی حیدر آباد میں علاج کروایا۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ دنیا میں صرف ایک ملک میں سائبر نائف سے مفت علاج ہوتا ہے اور وہ ہے پاکستان، سندھ میں سائبر نائف سے کینسر کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پروجیکٹس بنانا شروع کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید