• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم پر جرمانہ عائد کردیا

کراچی بلدیاتی ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد کردیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب گزشتہ روز جمع کروایا تھا، ڈی ایم او نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حافظ نعیم پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ٹاؤن چیئرمین گلبرگ اور یو سی چیئرمین پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم، نصرت اللّٰہ اور فاروق نعمت اللّٰہ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔

قومی خبریں سے مزید