• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی انٹر پارٹی کیس کی سماعت ہوئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ 2018ء میں پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے درمیان اتحاد ہوا، ایک الیکشن کے لیے یہ اتحاد تھا یا ہمیشہ کے لیے؟

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا معاہدہ تاحیات ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اس معاملے کو دیکھیں گے کہ اتحاد ایک الیکشن کے لیے تھا یا تاحیات؟ پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے درمیان معاہدہ الیکشن کمیشن آفس کو پیش کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید