• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 24 جون تک توسیع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانتوں کی توسیع کردی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 24 جون تک توسیع کردی۔

دورانِ سماعت عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شیر افضل مروت اور شہریار آفریدی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے شہریار آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ عمر ایوب کو شاملِ تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سیکریٹریٹ، ترنول، کوہسار، شہزاد ٹاؤن و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید