• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کالج کی دوسری منزل سے گر کر طالبہ جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں کالج کی طالبہ دوسری منزل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق طالبہ کے بالکونی سے گرنے کا واقعہ کنیئرڈ کالج میں پیش آیا۔

حادثے کے حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ 21 سال کی طالبہ کو چکر آئے جس کے بعد وہ بالکنی سے نیچے گر گئی۔

متوفی کمپیوٹر سائنس کی طالبہ تھی۔  اہلِ خانہ نے لڑکی کے حوالے بتایا ہے کہ وہ بیمار تھی اور اس کو اکثر دورے پڑتے تھے۔

اہل خانہ نے مزید کہا کہ وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید