شیخوپورہ کے علاقے ٹھٹہ تارڑان پر نامعلوم افراد نے ایک فیملی پر چھریوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں گھر کا سربراہ اسلم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کی بیوی، 2 بیٹے اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اس واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حملے کے زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
دوسری جانب رحیم یار خان میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں کا جھگڑا ہوا تو اس دوران ایک نے خود کو پیٹرول چھڑک کر جلا لیا۔
پولیس کے مطابق آگ نے دوسرے بھائی کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
ایک بھائی 70 فیصد اور دوسرا 30 فیصد جھلس گیا ہے، دونوں کواسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔