گورنر پنجاب سلیم حیدر اور گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کی لاہور میں ملاقات ہوئی .'۔
دورانِ ملاقات سیاسی صورتِ حال، خیبر پختون خوا میں امن و امان اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں بلاول بھٹو کے کلیدی کردار پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختون خوا نے صوبوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ چیلنجز اور تعاون کے مواقع پر بھی گفتگو کی۔