پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔
ہفتے بھر میں بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 2 ہزار 431 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 291 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
شیئر مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 93 ہزار 514 رہی۔
بازار میں 1 ہفتے کے دوران 3.67 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 148 ارب روپے رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 270 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 977 ارب روپے ہے۔