• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے عوام کو اسموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ کر باپ بیٹی یورپ کی سیر پر نکلے ہیں: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اسموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ کر باپ بیٹی یورپ کی سیر پر نکلے ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ باپ بیٹی جنیوا کی تازہ ہواؤں میں گھوم رہے ہیں، اطلاعات ہیں مریم نواز نے پرائیوٹ جیٹ ہائیر کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاز نے صندوقوں اور سوٹ کیسز سے بھر کر اڑان بھری ہے، ملک کی حالت قابل رحم ہے اور ان کے شاہی خرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بدترین اسموگ کی وجہ سے زندگی کے معمولات معطل ہیں، باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ فارم 47 کے لیڈروں سے یہی توقع کی جا سکتی ہے،  فارم 47 والے عوام کا مذاق اڑاتے ہیں، یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے اسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کئی باریاں لینے کے باوجود ایک اسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں اپنا علاج کرا سکیں، پنجاب کے اسپتال ادویات کی قلت اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز پنجاب کے اسپتالوں کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتیں، خود علاج باہر سے کراتی ہیں، قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شریف خاندان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید