پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کم ہو کر 93 ہزار 179 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 93 ہزار 179 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کاروبار کے دوران آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 277روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 86 پیسے کا تھا۔