پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ سے نظام زندگی متاثر ہے، کئی اضلاع میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہے۔
لاہور ملک اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔
ملک کے آلودہ شہروں میں روجھان کا پہلا نمبر ہے، جس کی فضا میں آلودگی 535 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
آلودہ شہروں میں لودھراں تیسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کے باعث مختلف موٹر ویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان سٹی ٹریفک اور موٹروے پولیس کے مطابق اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ تک اور ایم 11 سیالکوٹ موٹروے کو سمبڑیال تک بند کر دیاگیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔