تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو راجن پور کی مقامی عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا۔
راجن پور کے ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد لطیف کی عدالت میں زرتاج گل کے خلاف پیسے لے کر نوکری کا جھانسہ دینے اور زمین پر قبضے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
مقامی عدالت کے جج نے 4 ماہ قبل تھانہ بی ایم پی کوٹ سبزل میں درج ہونے والے مقدمے میں زرتاج گل کو بری کردیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل نے کہا کہ یہ میری 51ویں ایف آئی آر تھی، جس میں مجھے باعزت بری کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر جتنا بھی ظلم و جبر کیا جائے گا ہم اتنا ہی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔