پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ اس بار احتجاج کےلیے پارٹی کی ساری لیڈرشپ باہر نکلے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران شعیب شاہین نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے سوا کوئی اور راستہ نہیں چھوڑا ہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے احتجاج کو کامیاب بنانے کےلیے حکمت عملی بنا رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس بار احتجاج کےلیے پی ٹی آئی کی ساری لیڈرشپ باہر نکلے گی۔