پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں انڈیکس ایک بار پھر 94 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 414 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 770 پر آ گیا ہے۔
آج اب تک کے کاروبارکے دوران انڈیکس 94 ہزار 68 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 93 ہزار 355 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 88 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے کا تھا۔