میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ) کے زیر اہتمام وٹامن ڈی کی کمی کے موضوع پر لاہور میں سیمینار منعقد ہوا۔
اس موقع پر ماہرین نے کہا کہ وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیوں کی کمزوری اور پٹھوں کا درد ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سورج کی روشنی، دودھ اور مچھلی کے استعمال سے وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق قوت مدافعت میں کمی جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ وٹامن ڈی میں کمی کی وجہ سورج کی روشنی سے دوری اور متوازن غذا کا نہ ہونا ہے۔
ماہرین کے مطابق سورج کی روشنی، دودھ اور مچھلی کے استعمال سے وٹامن ڈی کی کمی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔