• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے بحالی، بجلی بلوں میں 100 روپے ٹیکس لگایا جائے، پیپلز پارٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کی بحالی کا منصوبہ پیش کر دیا۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید حاجی عزیز الرحمن چن،افنان صادق لون اور رانا رضوان کیساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ بجلی کے بلوں میں دیگر ٹیکسوں کیساتھ 100روپے بحالی پی آئی اے ٹیکس لگا دیا جائے تو اسے منافع بخش ادارہ بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر شاہدہ جبیں،راو شجاعت اور میاں نعمان یوسف بھی موجود تھے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ ایک ماہ میں 16 ارب مل سکتا ہے۔ ماضی میں نجکاری کے ذریعے اپنے دستوں اور پیاروں کو نوازا گیا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ پی آئی اے کو اونے پونے داموں بیچنا چاہتے ہیں۔جس جس نے بھی پی آئی اے کو برباد کیا انکے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے ۔