• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے بڑ اچیلنج فتنہ الخوارج کی ملک دشمن سرگرمیاں ہیں،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ کیا اور زیر تربیت خواتین و افسران کو پروفیشنل کیرئیر کے چیلنجز، ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ،انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کو درپیش سب سے بڑا چیلنج فتنہ الخوارج کی ملک دشمن سرگرمیاں ہیں، فتنہ الخوارج اسلام، ملکی آئین، بچیوں کی تعلیم و ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے دشمن ہیں۔ آئی جی نے کہاکہ فتنہ الخوارج خواتین کی خودمختاری، قومی دھارے میں شامل ہونے سے نہیں روک سکتے، تعلیم و ترقی ہماری قوم کی ہر بیٹی کا حق اور میراث ہے۔ آئی جی پنجاب نے اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ محبوب اسلم للہ اور سینئر افسران موجود تھے۔