وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارک باد دی ہے۔
محسن نقوی نے سکھ برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گورو نانک نے انسانیت سے پیار، مساوات اور ہمدردی کے پیغام کو عام کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ برطانیہ، امریکا اور کینیڈا کی سکھ برادری کے لیے آن لائن فری ویزا کی سہولت دی گئی ہے، پوری کوشش ہے کہ سکھ برادری کو مزید آسانیاں دی جائیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ہرطرح کی سہولتیں دی گئی ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی سکھ برادری کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کریں گے، کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکھ برادری کو پاکستان دل کی گہرائیوں سےخوش آمدید کہے گا۔