لاہور میں موٹروے ایم 2 کو حدِ نگاہ میں بہتری آنے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے عمران احمد نے بتایا ہے کہ حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم 3 کو بھی کھول دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شدید دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ صفر ہوجانے پر موٹر وے ایم 2 کو اسلام آباد سے لاہور تک جبکہ ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک بند کیا گیا تھا۔
پنجاب میں اب بھی شدید دھند اور اسموگ کے سبب مختلف موٹر ویز بند ہیں، ایم 4 موٹر وے پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک، ایم 5 موٹر وے ملتان سے جلال پور تک جبکہ ایم 11 موٹر وے لاہور سے کامونکی تک بند ہے۔
اسموگ کی وجہ سے بند کی جانے والی موٹر ویز میں سیالکوٹ موٹر وے بھی شامل ہے۔
پنجاب میں اسموگ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔