گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے سکھ برادری کو بابا گورو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی مبارک باد دی ہے۔
جاری کیے گئے بیان کے ذریعے سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے آئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک نے انسانیت، امن اور پیار کا درس دیا ہے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بابا گورو نانک نے مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمشہ اقلیتوں کو عزت دی ہے اور پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔