وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی بابا گرو نانک کے جنم دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابا گرونانک دیو جی کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ گرو نانک صاحب ہمیشہ انسانیت، محبت اور اخوت کے علم بردار رہے ہیں۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں نادار اقلیتی بہن بھائیوں کے لیے دسمبر میں ’مینارٹی کارڈ‘ فنکشنل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈ سے ہر سہ ماہی 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
مریم نواز نے یہ بھی بتایا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ مزید یقینی بنانے کے لیے مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن بنایا جائے گا۔