• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی، پاکستان کیخلاف بھارت کی جاری دستاویز کئی سال پرانی

اسلام ا ٓباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار)پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے حوالے سے بھارت کی جاری دستاویز کئی سال پرانی ہے جسے سختی کے ساتھ مسترد کیا جا چکا ہے،پاکستان کے خلاف الزامات عائد کرنے کے لئے ایسی دستاویز دس- پندرہ سال سے استعمال کی جارہی ہے ،اعلیٰ سفارتی ذرائع نے اسے بیہودہ قرار دیدیا جسے آئندہ سال کی چمپئن شپ کے لئےکرکٹ ٹیم اورکبڈی کے ایشیائی کپ کے لئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے عذر کے طور پر دوبارہ استعمال کیا جا رہاہے۔بھارت نے مبینہ طور پر جمعہ کے روز ایک نام نہاد دستاویز جاری کی ہے جس میں ایک نوجوان کی تصویر شامل کرکے یہ تاثر دیاگیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے ہمرکاب ہو کر لڑتے شہید ہوگیاتھا اور اسے پاکستان کی طرف سے بھارت میں دہشت گردی کرانے کے بے بنیاد الزام کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے اعلیٰ سفارتی ذرائع نے جمعہ کی شب جنگ/دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دستاویز نہ صرف لغو ہے بلکہ کئی سال پہلے بھی اسے جاری کیا گیا تھا جس میں درج کوائف سراسر خانہ ساز اور جعلسازی پر مبنی ہیں بھارت پاکستان سے تعلقات کو درست کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے طبع زاد دستاویز ایسی دستاویز کو دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی غرض سے استعمال کرتا آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ سال کرکٹ چیمپئنزشپ میں بھارت نے پاکستان میں آکر نہ کھیلنے کے لئے اسی بوسیدہ اور کاراز رفتہ دستاویز کو بطور عذر پیش کردیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید