وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قلات کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔
وزیرِ داخلہ نے حملے میں شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے۔