• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آج سے پاکستان میں کہاں کہاں جائیگی؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی ٹور کا اعلان کر دیا،  ٹرافی آج سے 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی۔

آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے اپنے منظور شدہ ٹور میں ردوبدل کرتے ہوئے نئے ٹور کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹور آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، 25 نومبر تک ٹرافی پاکستان میں رہے گی جہاں اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔

اسلام آباد میں دامنِ کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان منومنٹ سمیت ٹرافی کو اسکول، کالجز اور مختلف سائٹس پر لے جایا جائے گا، شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔

17 نومبر کو ٹرافی ٹیکسلا اور خانپور جبکہ 18 نومبر کو ٹرافی ٹور ایبٹ آباد میں ہو گا۔

19 نومبر کو ٹرافی مری میں لے جائی جائے گی جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی، 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔

10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر تک جنوبی افریقا، 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ٹرافی ٹور ہو گا۔

6 جنوری سے 11 جنوری تک نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری تک انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری تک بھارت میں ٹرافی ٹور ہو گا۔

آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید