اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔
آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز دستیاب ہوں گے، کیسز کی سماعت کے لیے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔
ڈویژن بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز جبکہ ڈویژن بینچ نمبر 2 میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہوں گے۔
ڈویژن بینچ نمبر 3 میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ ڈویژن بینچ نمبر 4 میں جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہوں گے۔