• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریا نے مِس یونیورس 2024 کا اعزاز اپنے نام کر لیا



ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریا کے جائیر نے مس یونیورس 2024ء کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

 میکسیکو سٹی میں ہوئی تقریب میں وکٹوریا نے 120 سے زائد ملکوں کی حسیناؤں پر سبقت حاصل کی، وکٹوریا مس یونیورس کا تاج پہننے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔

21سالہ وکٹوریا کے جائیر نے 2023ء کی مس یونیورس، نکاراگوا کی شیئنس پیلاسیوس سے تاج وصول کیا۔

وکٹوریا مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ڈنمارک کی ماڈل ہے۔

اس سے پہلے کسی ڈنمارک کی امیدوار نے 61 سال قبل مس یونیورس کے ٹاپ فائیو میں جگہ بنائی تھی۔

وکٹوریا کے جائیر پیشے کے اعتبار سے ایک ماہر رقاصہ اور بیوٹی انٹرپرینیور ہیں، وہ ذہنی صحت اور جانوروں کے حقوق کے لیے فعال ہیں اور مستقبل میں وکالت کے میدان میں بھی قدم رکھنے کی خواہش مند ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید