• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر رجسٹرڈ وی پی این کی مہلت میں 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 2 ہفتے کی مزید مہلت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی۔

یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

پی ٹی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔

ذرائع  نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی رسک ہیں، ان سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید