• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی قابلِ تجدید توانائی، آبی انتظام و زرعی نظام میں مدد کر رہے ہیں: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم — فائل فوٹو
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم — فائل فوٹو 

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ قابلِ تجدید توانائی، آبی انتظام اور پاکستان کے زرعی نظام میں جدت لانے کے لیے مدد کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کی مشترکہ شراکت داری 2 ارب ڈالرز تک ہے جس کے تحت پاکستان میں انفرا اسٹرکچر میں بہتری لا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ امریکا کی جانب سے اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے کافی متاثر ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں ایک پروگرام شروع کیا ہے، پاکستان میں صرف منصوبے تعمیر نہیں کیےجا رہے بلکہ ان کے طویل المدت نتائج کی کوششیں کی جا رہی ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں عوام کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے اور یہی جمہوریت ہے، ٹرمپ انتظامیہ امریکا کے لیے اپنی ذمے داریاں ادا کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید