بنگلادیش میں عبوری حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر چیف ایڈوائزر محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجدکی حوالگی کا بھارت سے مطالبہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش ہنگاموں میں ہونے والے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔
محمد یونس نے کہا بھارت سے معزول مطلق العنان شیخ حسینہ کو واپس بھیجنے کا بھی کہیں گے۔
سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد 5 اگست کو مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔
حسینہ واجد نے متنازع کوٹہ سسٹم کےخلاف طلباء کے ملک گیر احتجاج کے بعداستعفیٰ دیا تھا۔
بنگلا دیشی میڈیا حسینہ واجد حکومت کے خلاف احتجاج میں طلبا سمیت 1500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔