• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: منی پور ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، وزیراعلیٰ اور وزرا کے گھروں پر حملے، توڑ پھوڑ

  
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت کی شورش زدہ شمال مشرقی ریاست منی پور ایک بار پھر ہنگاموں کی زد میں آگئی ہے۔ 

دارالحکومت امپھال سے بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیراعلیٰ، 3 وزرا اور 6 ارکان پارلیمنٹ کے گھروں پر حملہ کر دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگاموں کے بعد ریاستی دارالحکومت امپھال میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پُرتشدد ہنگاموں کے بعد ریاست میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگامے گذشتہ روز 6 لاپتا افراد کی لاشیں ملنے کے بعد شروع ہوئے۔ 

واضح رہے کہ منی پور میں گزشتہ برس مئی میں شروع ہونے والے نسلی فسادات میں اب تک 250 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید