• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر درخواست دائر کردی گئی۔

عدالت عالیہ اسلام آباد میں وکیل علی اعجاز بٹر کی توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔

درخواست میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور جیل انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کل توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید