• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس و ٹیکنالوجی کا مسئلہ اسلامی نظریاتی کونسل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں وی پی این سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اگست میں انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت وی پی این کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو سامنے لے آئی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کا مسئلہ اسلامی نظریاتی کونسل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے مسائل جلد حل ہونے چاہیئیں۔ 

مزیدبراں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ شاہ محمود قریشی سے ملنے لاہور گئے لیکن ملنے نہیں دیا گیا، جب شاہ محمود اڈیالہ جیل میں تھے اس وقت ان سے ملاقاتیں ہوتی رہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید