• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایپکس کمیٹی اجلاس میں کسی کو کسی سیاسی بات کا کوئی سیاسی جواب نہیں ملا، احسن اقبال

احسن اقبال : فوٹو فائل
احسن اقبال : فوٹو فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیشنل ایپکس کمیٹی اجلاس میں کسی کو کسی سیاسی بات کا کوئی سیاسی جواب نہیں ملا۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس کا دو ٹوک پیغام تھا کہ سیاسی اور معاشی بحالی کے حوالے سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فورم پر ایسی گفتگو نہیں ہوئی کہ کوئی ایک صوبہ دوسرے صوبے پر کوئی باغیانہ کارروائی کرے۔ 

احسن اقبال نے امید ظاہر کی کہ شاید پی ٹی آئی کے سمجھدار لوگ بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔

قومی خبریں سے مزید