• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ناکارہ طیارہ شارع فیصل سے نیشنل ہائی وے کی جانب روانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ناکارہ طیارے کی کراچی سے حیدرآباد منتقلی شروع ہوگئی، طیارے کو شارع فیصل سے نیشنل ہائی وے کی جانب روانہ کردیا گیا۔

ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کمپنی نے بتایا کہ طیارے کو 128ویلر ٹرالر کی مدد سے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے۔

جہانگیر صدیقی نے کہا کہ پچھلے کے مقابلے میں یہ طیارہ بڑا ہے، طیارہ کل رات تک حیدرآباد پہنچا دیا جائے گا۔

قبل ازیں ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ 60 ٹن وزنی اور 160فٹ طویل طیارہ تربیتی مقاصد کے لیے منتقل کیا جائے گا، یہ ایم ڈی 83 طیارہ 25 دسمبر 2011 سے غیر فعال ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم کے مطابق طیارے کو ملیر نیشنل ہائی وے سے گھارو اور ٹھٹہ کے راستے حیدرآباد میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ٹریننگ سینٹر منتقل کیا جانا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز سے این او سیز حاصل کرلیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق منتقلی کو آسان کرنے کے لئے طیارے کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ دوران سفر ٹریفک میں خلل نہ پڑے۔ 

قومی خبریں سے مزید