وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی بچوں کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاست ماں جیسی ہے، بچوں کی صحت، تعلیم، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
اُنہوں نے کہا کہ بچوں کے بہترین مستقبل کے لیے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمے داری ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ بچوں کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے اسکول نیوٹریشن پروگرام جبکہ بچوں کے تحفظ کے لیے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کا آغاز کیا ہے۔