• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایس پی پلس سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا: احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال — فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال — فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس پروگرام نے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیا، بڑھتی برآمدات نے روزگار کے مواقع پیدا کیے، غربت میں کمی آئی۔

احسن اقبال نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل پاکستانی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی اور ہنر کی ترقی کے لیے یورپی یونین کی تجارتی پالیسی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، یورپی یونین کے ساتھ تجارتی شراکت داری پاکستان کے لیے اہم ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے پبلک پرائیویٹ شراکت داری اہم ثابت ہو گی۔

تجارتی خبریں سے مزید