• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجودکسٹم کو رٹ کا قیام عمل میں نہیں لایا جاسکا

ملتان (سٹاف رپورٹر) منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس کی جانب سے ملتان میں کسٹم کورٹ کے قیام کا نوٹی فیکشن جاری ہوئے چھ ماہ سے زائد ہوگئے ہیں ، مگرابھی تک کسٹم کو رٹ کا قیام عمل میں نہیں لایا جاسکا ، جس کی وجہ سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے وکلاء ، ایکسپورٹرز ، امپورٹرز ،تاجروں، شہری و عوامی حلقوں ، سول سوسائٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے فوری طور پر نہ صرف کسٹم کورٹ کو فعال کیا جائے ،بلکہ ملتان میں کسٹم وسیلزٹیکس اپیلنٹ ٹریبونل بھی فوری طور پر قائم کیا جائے ، تاکہ جنوبی پنجاب کے کروڑوں عوام کو سہولت مل سکے ، وکلاء اور سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب میں صرف دو کسٹم کورٹس کام کررہی ہیں ،جن میں سے ایک لاہور اور دوسری راولپنڈی میں ہے ، جبکہ جنوبی پنجاب کے چار بڑے ڈویژن جن میں ملتان ، بہاول پور ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال شامل ہیں ، کسٹم کورٹ سے محروم ہیں اور کسٹم کورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان ڈویژنوں سے تعلق رکھنے والے وکلاء ، سائلین کو مقدمات کی پیروی کے لئے لاہور اور راولپنڈی جانا پڑتا ہے ، جس پر بھاری اخراجات آتے ہیں۔ 
ملتان سے مزید