ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے نے وہاڑی چوک تا بی سی جی چوک اور بہاولپور بائی پاس چوک کی بحالی کا فیصلہ کیاہے اس سلسلے میں وہاڑی چوک سے ملحقہ گرین بیلٹ پر گرینڈ صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے درجن سے زائد مالی گرینڈ صفائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔دوسرے مرحلے میں گھاس اور پودے لگائے جائیں گے۔یہ بات ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤ ف خان نے وہاڑی چوک اور بہاولپور بائی پاس کے دورہ کے موقع پر کہی۔