کراچی (رفیق مانگٹ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لائیو ٹی وی پر نامزد امریکی وزیرِ تعلیم کے شوہر کو گنجا کر دیا تھا۔
2007ء میں ٹرمپ نے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل کے دوران ونس میک موہن کو گنجا کیا، تقریب فورڈ فیلڈ میں 81 ہزار لوگوں کے سامنے ہوئی۔
ہر ارب پتی نے اپنی طرف سے لڑنے کے لیے ایک نمائندہ پہلوان کا انتخاب کرنا تھا اور جیتنے والے نے ہارے ہوئے کو گنجا کرنا تھا۔
ٹرمپ نے بوبی لیشلے کو منتخب کیا، جبکہ میک موہن نے آنجہانی اماگا پر اعتماد کیا، میک موہن کا پہلوان ہار گیا، جس کے بعد اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کہ وہ رنگ کے بیچ میں بیٹھ کر اپنا سر منڈوائیں۔
1980ء میں ٹرمپ نے ریسل مینیا 4 اور 5 کو ا سپانسر کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2007ء میں ’بیٹل آف دی بلینیئرز‘ کے دوران لائیو ٹی وی پر نامزد امریکی وزیرِ تعلیم لنڈا میک موہن کے شوہر کے سر کو گنجا کر دیا تھا۔
ٹرمپ میک موہن خاندان کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے، جو 2007ء تک پھیلی ہوئی ہے، جس کا اختتام ایک یادگار ٹیلی ویژن کے لمحے پر ہوا جب ٹرمپ نے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا 23 کے دوران ونس میک موہن کے سر کو گنجا کر دیا تھا۔
یہ تقریب فورڈ فیلڈ میں ہوئی تھی جہاں ٹرمپ نے81 ہزار لوگوں کے سامنے ونس میک موہن کے سر کو شیو کیا۔
ٹرمپ اور میک موہن کی رفاقت 1980ء کی دہائی سے ہے جب ٹرمپ نے ریسل مینیا 4 اور 5 کو اسپانسر کیا۔
ٹرمپ کا یہ تعاون 2007ء میں نئی بلندیوں پر پہنچا، جہاں ہر ارب پتی نے اپنی طرف سے لڑنے کے لیے ایک نمائندہ پہلوان کا انتخاب کرنا تھا اور جیتنے والے نے ہارے ہوئے کو گنجا کرنا تھا۔
ٹرمپ نے بوبی لیشلے کو منتخب کیا، جب کہ میک موہن نے آنجہانی اماگا پر اعتماد کیا۔
میچ کو اور بھی شاندار بنانے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای نے لیجنڈری ’اسٹون کولڈ‘ اسٹیو آسٹن کو بطور مہمانِ خصوصی ریفری کے طور پر شامل کیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے مشہور شخصیات کو بورڈ میں شامل کرنا کوئی انوکھی بات نہیں تھی اور 2007ء وہ سال تھا جب ٹرمپ نے شو چرا لیا۔
ٹرمپ نے اپنی آمد پر سینکڑوں ڈالرز کی بارش کی، میک موہن کا پہلوان ہار گیا، جس کے بعد میک موہن کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کہ وہ رنگ کے بیچ میں کرسی پر بیٹھ جائے اور اس وقت پوری دنیا دیکھ رہی تھی کہ انہیں ٹرمپ کے ہاتھوں اپنا سر منڈواتے دیکھ رہی تھی۔
ڈبلیو ڈبلیو ای میں یہ واحد ہیئر بمقابلہ بال میچ نہیں تھا۔
2002ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیمر ایج نے سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کرٹ اینگل کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا اور اگلے سال کرس جیریکو نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک اور لیجنڈ کیون نیش کے بال کٹوا دیے تھے۔