• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان بالا قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کرے، شہباز شریف

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق کی علامت ہونے کے حوالے سے ایوان بالا کوقومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کرنا چاہئے،آج کے دور میں مضبوط خارجہ پالیسی کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن ) پارلیمانی گروپ کو اس مقصد کے لیے ایوان میں موجود تمام دوسری جماعتوں کے ساتھ مضبوط رابطے رکھنے چاہئیں۔ وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ روز سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور سینیٹ کی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سر براہ سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کے دوران کی جنہوں نےوزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینیٹرز قابل تحسین کر دار ادا کررہے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دور میں مضبوط خارجہ پالیسی کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید