• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 40 سوئیڈش کمپنیوں کو چیلنجز کا سامنا ہے، سوئیڈن سفیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سوئیڈن کی سفیر ایلگزینڈرا برگ وان لنڈے نے کہا ہے کہ پاکستان کو یورپی یونین کی مارکیٹ میں مسابقتی رہنے کے لیے گرین ٹرانزیشن کی ضرورت ہے.

انھوں نے سوئیڈن اور پاکستان کے تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 سے زائد سوئیڈش کمپنیاں کئی دہائیوں سے کام کررہی ہیں جن میں سے کئی معروف برانڈز ہیں تاہم ان کمپنیوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری کےحوالے سے ٹیکس کی بلند شرح، توانائی کی بے پناہ نرخوں اور غیر ملکی کرنسی کی منتقلی میں مشکلات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

ان کمپنیوں نے پاکستان کو سپورٹ کیا ہے اور پاکستان کے ساتھ ترقی کی ہے اس لیے وہ یہاں کے پیچیدہ کاروباری ماحول میں کامیابی کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ بخوبی جانتی ہیں۔

 سوئیڈش کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ تو لیتی ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ ہم مل کاروباری چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کریں تاکہ اسے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار بنایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

اجلاس میں سوئیڈن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر زیلف منیر، سینئر نائب صدر کے سی سی آئی ضیاء العارفین، نائب صدر فیصل خلیل احمد، چیئرمین ڈپلومیٹک مشنز اینڈ ایمبیسیز لائژن کمیٹی احسن ارشد شیخ، سابق صدر مجید عزیز اور مینجنگ کمیٹی کے اراکین شریک تھے۔

ملک بھر سے سے مزید