لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع کےپولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید22لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے۔ آئی جی نے فنڈز سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ کیلئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔