• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: منگھو پیر میں 5 بچوں کو کتے نے کاٹ لیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں 5 بچوں کو کتے نے زخمی کر دیا۔

واقعے کے بعد زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایم ایس قطر اسپتال ڈاکٹر راشد خانزادہ نے کہا کہ بچوں کو جو دوا لگنی ہے وہ ہمارے پاس دستیاب نہیں، اس لیے بچوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر راشد خانزادہ نے کہا کہ زخمی بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان ہے، کتے کے کاٹنے سے زخمی پانچوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے روزانہ 2 درجن سے زائد کیسز لائے جاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید