کراچی(اسٹاف رپورٹر) پا کستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کا شیڈول ٹیم کے مینٹورز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، جس میں تماشائیوں کی مصروفیت اور موسم کے تحفظات دونوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ یہ شائقین کو 10 سے 22 دسمبر تک جنوبی افریقا میں ان کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف توجہ مرکوز رکھنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ہر ٹیم کو آٹھ میچوں کے مواقع حاصل ہونگے جس سے انہیں اپنی حکمت عملی اور کامبی نیشن کو بہتر بنانے کے کافی مواقع ملیں گے۔ شاندار کارکردگی دکھانے والے کرکٹرزپاکستان سپر لیگ فرنچائزز کی توجہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تمام ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ لینے کا موقع ملے، پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ کے میچوں کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ لاہور وائٹس اور سیالکوٹ کے درمیان لیگ کا آخری میچ اب 27 سے 31 دسمبر تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد پانچ روزہ فائنل 2 سے 6 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ ان میچوں کے مقامات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ چیمپئنز T20 کپ کا آغاز 7 دسمبر کو ایک دلچسپ ڈبل ہیڈر کے ساتھ ہوگا: اے بی ایل اسٹالینز بمقابلہ لیک سٹی پینتھرز، اس کے بعد نورپور لائنز بمقابلہ یو ایم ٹی مارخورز۔ پہلے راؤنڈ کے میچز 7 سے 13 دسمبر تک جبکہ دوسرے راؤنڈ کے میچز 15 سے 21 دسمبر تک ہوں گے۔