کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو شکست دے دی۔ہفتے کوپاکستان بلائنڈ ٹیم نے جنوبی افریقا کی ٹیم کو8وکٹ سے ہرا دیا۔ پاکستان بلائنڈ ٹیم نے 130رنز کا ہدف 11ویں اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے نعمت اللّٰہ 59رنز بنا کر نمایاں رہے۔ظفر اقبال نے ناقابلِ شکست 33رنز بنائے۔بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف حریف ٹیموں کو واک اوور دے دیا گیا۔بھارتی حکومت کے فیصلے نے بھارتی بلائنڈ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت سے محروم کردیا۔تاہم منتظمین نے ایونٹ کے میچز ری شیڈول کرنے کے بجائے بھارت کے خلاف ٹیموں کو واک اوور دے دیا۔ایک اور میچ میں سری لنکا بلائنڈ نے نیپال کو 70رنزسے شکست دے دی۔