کراچی(اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے خلاف اتوار سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کی معرکہ آرائی کیلئے پاکستانی کر کٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےتیاری شروع کردی۔ ہیڈ کوچ عاقب جاوید بلاوائیو پہنچ گئے۔ پلیئرز نے کوئینز اسپورٹس کلب بلاوائیو میں تین گھنٹے میں پریکٹس کی ۔ سیریز کا آغاز 24 نومبر کو ہوگا۔