• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی کارکردگی کے باوجود محمد عباس قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولرمحمد عباس کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ نہیں مل رہی لیکن وہ مسلسل اپنی کارکردگی سے ریکارڈ بنارہے ہیں۔ محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 13ویں مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کرکے عمران خان کے برابر آگئے ہیں۔محمد عباس نے یہ سنگ میل قائداعظم ٹرافی کے5ویں راؤنڈ میں لاہور بلیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے فاٹا ریجن کے خلاف عبور کیا۔انہوں نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگز میں محمد عباس نے صرف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوری اننگز میں انہوں نے35رنز دے کر4وکٹیں اپنے نام کیں۔واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ10وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ وسیم اکرم کے پاس ہے، جنہوں نے16بار یہ کارنامہ انجام دیا۔

اسپورٹس سے مزید